شمالی بھارت

راجکوٹ گیم زون آتشزدگی، تحقیقات کے دوران نیا انکشاف

اب جبکہ راجکوٹ میں گیم زون امیوزمنٹ(تفریحی)پارک میں آتشزدگی سانحہ میں مرنے والوں کی تعداد35 تک پہنچ چکی ہے۔

راجکوٹ: اب جبکہ راجکوٹ میں گیم زون امیوزمنٹ(تفریحی)پارک میں آتشزدگی سانحہ میں مرنے والوں کی تعداد35 تک پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسد احمد کے انکاؤنٹر کی تحقیقات کے لئے ایک اور عدالتی کمیشن
ریونت ریڈی کو ایس آئی ٹی کی نوٹس

انتظامیہ نے ہفتہ اواخراس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 99 روپے اسکیم کا آغاز کیاتھااورداخلہ فیس 500 روپے تک کم کردی گئی تھی تاکہ دورہ کرنے والوں کولالچ دیاجاسکے۔ ذرائع نے بتایاکہ یہ بدبختانہ فیصلہ نفع کے لئے کیاگیا جس سے لوگوں کو موت کے جال میں ڈھکیل دیاگیا۔ ذرائع کے بموجب گیم زون میں 99 روپے اسکیم کی وجہ سے زبردست ہجوم تھا۔

داخلہ فیس میں 500 روپے سے 99 روپے تک تخفیف کردی گئی تاکہ تعطیل کے دن اورہفتہ اواخردورہ کرنے والوں کوراغب کیاجاسکے جس کے نتیجہ میں 300 افراد گیم زون میں گھس پڑے۔ اس وقت آگ بھڑک اٹھی۔ یہ بات منظرعام پرآئی ہے کہ گیم زون مینجمنٹ نے آتشزدگی کے تعلق سے نوآبجکشن سرٹیفکٹ(این اوسی) حاصل نہیں کیاتھا۔

میونسپل منظوری سے گریزکرنے گیم زون کوایک شیڈمیں قائم کیاگیا اورتین منزلہ سہولت وہاں شروع کی گئی جس کے لئے صرف رائیڈسرٹیفکٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

عہدیدار ان سرٹیفکٹ کی اجرائی کے لئے ذمہ دار ہیں اب یہ لوگ مفرورہیں۔ بتایاجاتاہے کہ ایک سیڑھی کے نیچے ویلڈنگ سے چنگاری بھڑک اٹھنے پر آگ شروع ہوئی جہاں صرف ایک ہی سیڑھی دستیاب تھی دوسرے اورتیسرے فلورکے لوگ پھنس گئے جس کی وجہ سے اموات کی شرح بڑھ گئی اوریہ آگ اس ڈھانچہ میں بڑھ گئی جس کی وجہ سے گیم زون میں استعمال کی گئی اشیاء بھی زد میں آگئیں۔

گیم زون میں ربڑ، ریزنگ فلورنگ، تھرماکول شیلڈس کے پارٹیشن بنائے گئے تھے اورجس کے اطراف ہزاروں ٹائرس کارزون کے اطراف ڈالے گئے تھے جس سے ماحول مزیدآگ کے لئے شدت کا باعث بن گیا۔ اضافی طورپر 1500 لیٹرڈیزل وہاں رکھاہواتھا۔ جس کی وجہ سے یہ قابومیں نہ آسکی اور آگ تیزی سے پھیل گئی۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔

a3w
a3w