پوکسو کیس کا ملزم ہاسپٹل سے فرار، جامع تحقیقات کا آغاز
ایک زیردریافت ملزم جو شہر کے ایک سرکاری زیرانتظام ہاسپٹل میں زیر علاج تھا، چہارشنبہ کی اوّلین ساعتوں میں ہاسپٹل سے فرار ہوگیا۔
کولکتہ: ایک زیردریافت ملزم جو شہر کے ایک سرکاری زیرانتظام ہاسپٹل میں زیر علاج تھا، چہارشنبہ کی اوّلین ساعتوں میں ہاسپٹل سے فرار ہوگیا۔
کولکتہ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ مفرور ملزم سوریہ کانتا مونڈل مغربی بنگال کے ضلع جنوبی چوبیس پرگنہ میں بروئی پور اصلاح خانہ میں عدالتی تحویل میں تھا۔
مونڈل کے خلاف اسی ضلع کے پاتھر پرتیما پولیس اسٹیشن میں پوکسو ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کیے جانے کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
سٹی پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسے علاج کے لیے جنوبی کولکتہ کے ایس ایس کے ایم میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل لایا گیا تھا اور مذکورہ ہاسپٹل کے کرزن وارڈ میں شریک کرایا گیا تھا۔
بہرحال چہارشنبہ کی اوّلین ساعتوں میں وہ وارڈ سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے اس معاملہ کی جامع تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس کو شبہ ہے کہ وہ بیت الخلاء کی کھڑکی سے فرار ہوا ہوگا اور ڈرین پائپ سے نیچے اتر گیا ہوگا۔ پولیس وارڈ میں نصب سی سی ٹی وی کے فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔