تلنگانہ

تلنگانہ:کار، جھیل میں گرپڑی۔5افرادہلاک

یہ حادثہ ہفتہ کی صبح تقریبا 5بجے پیش آیا۔پولیس کو ایمرجنسی کال کے ذریعہ صبح تقریبا 5.27بجے اطلاع ملی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے حدود کے یادگیرگٹہ کے قریب کار جلال پورجھیل میں گرپڑی۔اس حادثہ کے وقت کارمیں 6افرادسوارتھے جن میں 5کی موت ہوگئی جبکہ ایک شخص محفوظ رہا۔

متعلقہ خبریں
پنتھ، کار حادثہ کے ایک سال بعد واپسی کیلئے تیار (ویڈیوز)
سادات بیت المال فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق سادات میں راشن کی تقسیم
انسپکٹر، ایس آئی کشائی گوڑہ رشوت لیتے ہوئے گرفتار
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
ایل آر ایس درخواست گزاروں کے لیے خوشخبری، فیس پر خصوصی رعایت

یہ حادثہ ہفتہ کی صبح تقریبا 5بجے پیش آیا۔پولیس کو ایمرجنسی کال کے ذریعہ صبح تقریبا 5.27بجے اطلاع ملی۔

پولیس نے بتایا کہ مہلوکین کی عمر19تا23برس کے درمیان ہے جو حالت نشہ میں تھے۔

اس بات کی تصدیق اس حادثہ میں بچ جانے والے 21سالہ میدوبینایادونے کی جو بوڈاُپل علاقہ کارہنے والا ہے۔

مہلوکین کی شناخت حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ومسی،دنیش، ونئے،ہرشا اوربالو کے طورپر کی گئی ہے۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاشوں کو کارسے نکال کرپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔