حیدرآباد

چلر فروشوں میں قرض کی تقسیم میں تلنگانہ کو سبقت برقرار

اطلاعات کے مطابق تلنگانہ میں QR کوڈ طریقہ کے ذریعہ 3,30,841 چلر فروش، ڈیجیٹل پے منٹس قبول کررہے ہیں۔ رہنمایانہ خطوط کے مطابق ہر چلر فروش کو ماہانہ 25 روپے کے 200 ڈیجیٹل لین دین کرنے پر100روپے کیاش بیک دیا جاتا ہے۔

حیدرآباد: چلرفروش کاروباری طبقہ میں قرضہ جات کی فراہمی میں تلنگانہ کو سبقت برقرار ہے۔ پہلے مرحلہ میں 3.44 لاکھ ٹھیلہ بنڈی رانوں (چلرفروشوں) میں فی کس 10،10  ہزار روپے قرض جاری کرنے کے بعد اب دوسرے مرحلہ میں پٹنا پرگتی پروگرام کے تحت1.52لاکھ چلر فروشوں میں فی کس 20،20 ہزار روپے قرض جاری کرنے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔

گذشتہ سال تلنگانہ کو ملک بھر میں 3.44 لاکھ منتخبہ چھوٹے فٹ پاتھ پر  کاروبار کرنے والوں میں صدفیصد قرض فراہم کرنے والی پہلی ریاست ہونے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ ریاستی حکومت کی اس بہترین کارکردگی کو مرکزی حکومت کی جانب سے سراہا گیا تھا۔

 اس بے مثال کامیابی سے تحریک حاصل کرتے ہوئے ریاست میں 142 بلدی اداروں میں 1.52 لاکھ چلر فروشوں میں 20 ہزار روپے قرض دینے کا حدف مقرر کیا گیا ہے۔ اب تک قرض کیلئے1.91 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ درخواستوں کی جانچ کے بعد97,718چلر فروشوں کا انتخاب کیا گیا اور اب تک68882 افراد کو قرض جاری کردیا گیا۔

 اطلاعات کے مطابق تلنگانہ میں QR کوڈ طریقہ کے ذریعہ 3,30,841 چلر فروش، ڈیجیٹل پے منٹس قبول کررہے ہیں۔ رہنمایانہ خطوط کے مطابق ہر چلر فروش کو ماہانہ 25 روپے کے 200 ڈیجیٹل لین دین کرنے پر100روپے کیاش بیک دیا جاتا ہے۔

 ریاستی حکومت کی جانب سے مختلف پروگرامس پر عمل کرتے ہوئے چلر فروشوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ تمام بلدیات میں پٹنا پرگتی پروگرام کے تحت اسٹریٹ ونڈنگ زونس قائم کئے جارہے ہیں۔

a3w
a3w