مشرق وسطیٰ

کراچی میں پولیو کا ایک اور معاملہ سامنے آیا

کراچی میں پولیو کیس سامنے آنے کے صرف ایک ماہ بعد ہی سندھ کے دارالحکومت کے اسی علاقے میں رہنے والے ایک اور بچے سے لیے گئے نمونوں میں خطرناک وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

اسلام آباد: کراچی میں پولیو کیس سامنے آنے کے صرف ایک ماہ بعد ہی سندھ کے دارالحکومت کے اسی علاقے میں رہنے والے ایک اور بچے سے لیے گئے نمونوں میں خطرناک وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ڈان نیوزکی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین پولیو کیس رپورٹ ہونے کے ساتھ رواں سال سامنے آنے والے خطرناک وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے ترجمان ساجد شاہ نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک اور بچہ روکے جانے کے قابل بیماری کے باعث مستقل مفلوج ہو گیا۔متاثرہ بچے کی عمر 31 ماہ ہے جس کا تعلق گجرو یونین کونسل سے ہے جہاں گزشتہ ماہ 24 ماہ کے بچے میں وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، کراچی کے 2 کیسز علاوہ دگیر تینوں کیسز خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے رپورٹ ہوئے تھے۔

2022 میں مجموعی طور پر 20 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، یہ تمام کیسز خیبر پختونخوا کے تین اضلاع سے سامنے آئے جب کہ ایک سال قبل صوبہ بلوچستان میں مستقل معذوری کا باعث بننے والی بیماری کا صرف ایک کیس سامنے آیا تھا۔

ترجمان ساجد شاہ نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک اور بچہ قابل تدارک بیماری کے باعث مستقل مفلوج ہو گیا، تمام بچوں کو پولیو وائرس کے خطرے سے پاک زندگی گزارنے کا حق ہے، سخت افسوس کہ یہ بچہ اب ایک قابل تدارک بیماری کا شکار ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ والدین کو اپنے بچوں کی صحت کے لیے پولیو کے سنگین خطرے کو سمجھنا چاہیے۔