کرناٹک

کرناٹک اسمبلی انتخابات: اظہر اور ریونت ریڈی اسٹار کمپینرس میں شامل

کل ہند کانگریس کمیٹی نے کرناٹک کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے 40رکنی اسٹار کمپینرس کی فہرست جاری کی ہے

حیدرآباد: کل ہند کانگریس کمیٹی نے کرناٹک کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے 40رکنی اسٹار کمپینرس کی فہرست جاری کی ہے جس میں صدر اے اے آئی سی سی ملک ارجن کھرگے، سونیا گاندھی، راہول گاندھی، پرینکا گاندھی، چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوٹ، پی چدمبرم، راج ببر، عمران پرتاپ گڑھی ایم پی کے بشمول تلنگانہ سے محمد اظہر الدین اور اے ریونت ریڈی ایم پی صدر ٹی پی سی سی بھی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ کرناٹک کے سید ناصر حسین ایم پی اور سابق وزیر ضمیر احمد خان، ڈی کے شیوکمار، سدارامیا کوبھی شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کرناٹک میں 10مئی کو اسمبلی انتخابات ہوں گے۔

a3w
a3w