حیدرآباد

گورنر تلنگانہ سوندرا راجن برہم

گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے بونال تہوار تقاریب میں ایک بار پھر مدعو نہ کرنے پر بی آر ایس حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

حیدرآباد: گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے بونال تہوار تقاریب میں ایک بار پھر مدعو نہ کرنے پر بی آر ایس حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

بونال تہوار کے پیش نظر گورنر اتوار کے روز پرانے شہر کی لال دروازہ کی مندر پہنچی اور دیوی کو بونم پیش کیا اور مندر میں پوجا کی۔

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر تمیلی سوندرا راجن نے بونال تقاریب میں مدعو نہ کرنے پر بی آر ایس حکومت پر برہمی کا اظہار کیا۔

تاہم انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ پہلی بار ایسا نہیں ہوا ہے بلکہ کچھ وقت سے ان کے ساتھ بار بار ایسا ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مجھے دعوت نامہ ملے یانہ ملے مگر میں بہت خوش ہوں کہ تلنگانہ کے عوام، میرے خاندان کے افراد کی طرح ہیں۔

a3w
a3w