تلنگانہ

ہر محکمہ کو کامیابیوں اور کارکردگی پر مبنی دستاویزی فلمیں تیار کرنے چیف سکریٹری کی ہدایت

ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے نو سال مکمل ہونے کے بعد 10 ویں سال میں داخل ہونے کے موقع پر حکومت نے 21 دنوں تک تقاریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پس منظر میں ایک عشرہ کی تقاریب ریاست بھر میں 2 جون سے 21دن تک لئے منعقد کی جائیں گی۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے نو سال مکمل ہونے کے بعد 10 ویں سال میں داخل ہونے کے موقع پر حکومت نے 21 دنوں تک تقاریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پس منظر میں ایک عشرہ کی تقاریب ریاست بھر میں 2 جون سے 21دن تک لئے منعقد کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب
” آپ کو اپنی پسندیدہ بریانی نہیں ملی تو کیا آپ ریسٹونٹ چھوڑ دیں گے؟”: واشنگٹن سندر
تلنگانہ و اے پی کے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات ۔ شاگرد، استاد کی ملاقات نہیں: بھٹی وکرامارکہ
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری
اسکولس کی کشادگی کے پہلے دن بچوں میں نصابی کتب کی تقسیم کی ہدایت: شانتی کماری

ان تقریبات کے اہتمام کے ضمن میں چیف سکریٹری تلنگانہ اے شانتی کماری کی قیادت میں آج ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سیکرٹریٹ میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔چیف سیکرٹری شانتی کماری نے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ ریاست کی تشکیل کے بعد گزشتہ نو سالوں میں ہر محکمہ کی کامیابیوں کی عکاسی کرنے کے لئے مناسب انتظامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی سطح پر ہر محکمہ گزشتہ نو سالوں کے دوران اپنی کارکردگی، حقائق، اعداد و شمار اور کامیابیوں کو بیان کرنے اور عوام کو واقف کرانے کے لئے دستاویزی فلمیں تیار کرے اور اہم عوامی یادگاروں اور سرکاری و اہم عمارتوں کو روشن کریں۔

انہوں نے کہا ریاستی سطح پر منعقد ہونے والے پروگراموں کے ساتھ ساتھ ہر ضلع، حلقہ اسمبلی اور منڈل سطح پر بھی اسی طرح کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان 21 روزہ تقاریب کو انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد کرنے کے خاطر کئی ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

اجلاس میں رکن کونسل دیساپتی سرینواس، جی اے ڈی سکریٹری شیشادری، فینانس سکریٹری ٹی کے سری دیوی، پبلک انٹرپرائزز سکریٹری نرملا، محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کے کمشنر کے اشوک ریڈی، محکمہ اطلاعات اور عامہ تعلقات کے ڈائرکٹر بی راجامولی، محکمہ ثقافت کے ڈائریکٹر ایم ہری کرشنا اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

a3w
a3w