آدتیہ نارائن، انڈین آئیڈل 14 کے میزبان نہیں ہوں گے، کون ہیں نئے میزبان؟
سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن کے بہت زیادہ زیر بحث سنگنگ ریالیٹی شو انڈین آئیڈل سیزن 14 میں شریا گھوشال، کمار سانو اور وشال ددلانی ججس پینل میں شامل ہوں گے۔

ممبئی: معروف اداکار اور ماڈل حسین کواجیر والا انڈین آئیڈل سیزن 14 کی میزبانی کرنے جا رہے ہیں۔
سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن کے بہت زیادہ زیر بحث سنگنگ ریالیٹی شو انڈین آئیڈل سیزن 14 میں شریا گھوشال، کمار سانو اور وشال ددلانی ججس پینل میں شامل ہوں گے۔ آٹھ سال کے طویل وقفے کے بعد حسین کواجیر والا انڈین آئیڈل سیزن 14 کے میزبان کے طور پر واپس آئے ہیں۔

حسین نے کہا، شو کا یہ سیزن حقیقی معنوں میں ’موسیقی کا سب سے بڑا تہوار‘ہو گا اور میں انڈین آئیڈل پر واپس آ کر بہت خوش ہوں، جس نے مجھے انڈسٹری میں اپنے ابتدائی دنوں میں اتنی پہچان دی۔
میں واقعی ان را ٹیلینٹ کو سننے کا مزہ لیتا ہوں جو ہمیں ملک بھر سے ملتا ہے اور ان کے سفر کا حصہ بننا بے حد خوشنما احساس ہے۔ ایک میزبان کے طور پر آج میری سب سے بڑی ذمہ داری مقابلہ کرنے والوں کو آرام دہ محسوس کرانا اور ان کے لیے ایک مثبت ماحول بنانا ہے جس سے وہ اپنی صلاحیت کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔
لیکن تب سے اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی یہ ہے کہ میزبانی اب سنجیدہ ہونے کے بجائے ججز، مہمان خصوصی اور سامعین سے بات چیت کرنے کے لئے زیادہ ہو گئی ہے۔ ہم نے شو کے ابتدائی مرحلے کی شوٹنگ شروع کر دی ہے اور شریا، وشال اور کمار دا کے ساتھ کام کرنا شاندار رہا ہے۔