حیدرآباد

ائمہ کرام، یونیفام سیول کوڈ کے متعلق شعور بیدار کریں

عوام کو اس بات کی ترغیب دیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لاء کمیشن کو اپنی رائے درج کرائیں کہ ہم یونیفارم سیول کوڈ سے متفق نہیں ہیں اور لا کمیشن حکومت کو اسکے حق میں شفارش نہ کرے۔

حیدرآباد: نماز جمعہ کے موقع پر ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش کے تمام مساجد کے انتظامی کمیٹی کے ذمہ داروں‘ صدور و معتمدین، متولیان،علماء کرام اور خطیب حضرات سے اپنے ایک مشترکہ پریس ریلیز میں مولانا سید شاہ علی اکبر نظام ا لدین حسینی صابری کنوینر رابطہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ برائے یونیفام سیول کوڈ، اراکین بورڈ مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ،

سابقہ جسٹس سید شاہ محمدقادری جناب بیرسٹر اسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ، مولانا ڈاکٹر محمد متین الدین قادری، مولانا مسعود حسین مجتہدی، ڈاکٹر محمد مشتاق علی،مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ،جناب ضیاء الدین نیر، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدرآغا‘ شیخ محمد اسحاق (گنٹور)‘

محترمہ جلیسہ یاسین سلطانہ ایڈوکیٹ نے اپیل کی ہے کے وہ اپنی اپنی مساجد میں جمعہ کے خطبات میں مسلم پرسنل لا ء اور یونیفارم سیول کوڈ کے تعلق سے لوگوں میں شعور پیدا کریں

اور عوام کو اس بات کی ترغیب دیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لاء کمیشن کو اپنی رائے درج کرائیں کہ ہم یونیفارم سیول کوڈ سے متفق نہیں ہیں اور لا کمیشن حکومت کو اسکے حق میں شفارش نہ کرے۔

اسکی کاپی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کو بھی روانہ کریں یا بورڈ نے ایک بار کوڈ جاری کیا ہے اس کو اسکان کر کے اسکے اوپر اپنی مخالفت درج کرائیں۔