دہلی

حکومت عطیات کیلئے ‘وصولی بھائی’ کی طرح کام کر رہی ہے: راہول گاندھی

راہول گاندھی نے کہا کہ عطیات کا کاروبار اتنی بے شرمی سے چل رہا ہے کہ مدھیہ پردیش میں ایک ڈسٹلری کے مالکان نے ضمانت ملتے ہی بی جے پی کو چندہ دے دیا۔ بے ایمانی کے ذریعے دوست کی کمپنی کو فائدہ اور باقی کے لیے الگ اصول۔

نئی دہلی: کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی نے جمعہ کو مودی حکومت پر عطیات حاصل کرنے کے لئے ‘وصولی بھائی’ کی طرح کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کمپنیوں کو ایجنسیوں کا استعمال کرکے ڈرایا جا رہا ہے اور ان سے چندہ کی وصولی کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 400 کروڑ وصول: نائیڈو
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی

گاندھی نے کہا، "کیا آپ وزیر اعظم کی ‘چندہ دو، بیل اور بزنس لو’ اسکیم کے بارے میں جانتے ہیں۔ ‘وصولی بھائی’ کی طرح وزیر اعظم ای ڈی، آئی ٹی اور سی بی آئی کا غلط استعمال کرکے ملک میں ‘عطیہ کا کاروبار’ کر رہے ہیں۔ رپورٹس میں سامنے آیا ہے کہ ریکوری ایجنٹ بنی ایجنسیوں کی تحقیقات میں پھنسی 30 کمپنیوں نے تحقیقات کے دوران بی جے پی کو 335 کروڑ روپے کا عطیہ دیا۔

انہوں نے کہا، "عطیات کا کاروبار اتنی بے شرمی سے چل رہا ہے کہ مدھیہ پردیش میں ایک ڈسٹلری کے مالکان نے ضمانت ملتے ہی بی جے پی کو چندہ دے دیا۔ بے ایمانی کے ذریعے دوست کی کمپنی کو فائدہ اور باقی کے لیے الگ اصول۔ مودی حکومت میں بی جے پی کو دیا گیا ‘غیر قانونی عطیہ’ اور ‘الیکٹرول بانڈ’ ‘کاروبار کرنے میں آسانی’ کی گارنٹی ہے۔