انٹرٹینمنٹ
ٹرینڈنگ

پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خاں تنازعہ میں گھرگئے، شاگرد کو تھپڑمارنے کا ویڈیووائرل

راحت فتح علی خان نے کہا کہ شاگرد جب اچھا کام کرتا ہے تو ہم اس کی بڑی تعریف کرت ہیں اور غلطی کرنے پر ہم اسے سزا بھی دیتے ہیں۔ میں نے اس سے اسی وقت معافی مانگ لی۔ مشہورگلوکار کے وضاحتی ویڈیو میں تو یہ حسنین اور اس کے والد بھی دیکھائی دیتے ہیں۔

نئی دہلی: راحت فتح علی خاں ہفتہ کے دن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے پر تنازعہ میں گھرگئے جس میں انہیں ایک شخص کو تھپڑمارتے دیکھاجاسکتا ہے۔ مشہورپاکستانی گلوکار نے اسے ان کی امیج مسخ کرنے کی کوشش قراردیا۔

متعلقہ خبریں
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا
سارا علی خان نے ورک آؤٹ کا ویڈیو شیئر کیا
تلنگانہ کا نیا ایمبلم، حکومت کے اقدام پر تنازعہ
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
مجلسی خاتون لیڈر کی 2 افراد کے خلاف شکایت

ویڈیو میں راحت فتح علی خاں کو میری بوتل کہاں ہے؟ پوچھتے ہوئے ایک شخص کو تھپڑمارتے اور چپل سے مارتے دیکھاجاسکتا ہے۔ انہوں نے بعدازاں اس شخص کو اپنا شاگر نویدحسنین بتایا۔1.03 منٹ کی کلپ وائرل ہونے کے چند گھنٹے بعد راحت فتح علی خاں کا نام ٹرینڈ کرنے لگاتھا۔ کئی یوزرس نے ان کے رویہ کو ناپسند کیا۔

یہ معلوم نہ ہوسکا کہ ویڈیو کب اور کہاں فلمائی گئی۔ من کی لگن اور جیا دھڑک دھڑک جیسے مشہور ہندی فلمی گیتوں کے لئے جانے جانے والے گلوکار نے بعدازاں انسٹاگرام سلسلہ وار ویڈیوزبطوروضاحت جاری کئے۔49 سالہ راحت فتح علی خاں  نے ویڈیو کو استاد اور شاگرد کا ’اندرونی معاملہ‘ قراردیا۔

انہوں نے کہا کہ شاگر جب اچھا کام کرتا ہے تو ہم اس کی بڑی تعریف کرت ہیں اور غلطی کرنے پر ہم اسے سزا بھی دیتے ہیں۔ میں نے اس سے اسی وقت معافی مانگ لی۔ مشہورگلوکار کے وضاحتی ویڈیو میں تو یہ حسنین اور اس کے والد بھی دیکھائی دیتے ہیں۔

https://twitter.com/ThePakDaily/status/1751361432837403090

 علٰحدہ ویڈیو میں راحت فتح علی خاں نے کہا کہ جس شخص نے ویڈیوبنائی وہ ان کی امیج مسخ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بدنام کرنے  اور ظالم دکھانے کی کوششیں ہورہی ہیں لیکن میں ان سے ؎پوچھتا ہوں کہ وہ پہلے خود کو دیکھ لیں کہ وہ کتنے ظالم ہیں۔

 نوید حسنین کے بموجب اس نے بوتل جسے وہ کہیں رکھ دی تھی۔ اس نے کہا کہ وہ بھول گیا کہ اس نے پیرصاحب کا دم کا پانی‘ والی بوتل کہاں رکھ دی۔ اللہ جانتا ہے ہمارے استاد ہمیں بے حدپیارکرتے ہیں۔ ویڈیو جس نے بھی بنائی وہ بلیک میلر ہے۔ وہ شخص میرے استادجی کوبدنام کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

a3w
a3w