اساتذہ کے تبادلے28 جنوری سے درخواستیں مطلوب
ریاست میں اساتذہ کے تبادلوں کیلئے28 جنوری سے درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ 30 جنوری تک اساتذہ، آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ جس کے بعد اساتذہ کی ترقی اور تبادلوں کے عمل کا آغاز ہوگا۔

حیدرآباد: ریاست میں اساتذہ کے تبادلوں کیلئے28 جنوری سے درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ 30 جنوری تک اساتذہ، آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ جس کے بعد اساتذہ کی ترقی اور تبادلوں کے عمل کا آغاز ہوگا۔
اس ضمن میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے شیڈول تیار کیا گیا ہے۔ ریاست میں اساتذہ کی ترقی اور تبادلوں کے عمل کا اگرچہ کہ 27 جنوری سے آغاز ہونا ہے تاہم 27 جنوری کو محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے سینیاریٹی لسٹ (فہرست) کو آن لائن رکھا جائے گا۔
جس کے بعد28 جنوری سے تبادلوں کیلئے آن لائن درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ شروع میں تبادلوں کیلئے ویب آپشن دینا کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر اب اس آپشنس کے استعمال کرنے میں ہوئی غلطیوں کی اصلاح کیلئے مزید ایک دن اضافہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
تبادلوں کیلئے آپشنس سے استفادہ کے بعد اس میں اصلاح کیلئے ہیڈ ماسٹرس اسکولس اسسٹنٹس، سیکنڈری گریڈ ٹیچرس کو ایک دن کا اضافی وقت حاصل ہوگا۔
دوسری طرف حکومت کی جانب سے اساتذہ کی ترقی اور تبادلوں کے عمل کو شروع کرنے کے فیصلہ کا مختلف ٹیچرس یونینس کی جانب سے خیرمقدم کرتے ہوئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی سے اظہار تشکر کیا جارہا ہے۔