مہاراشٹرا

اسمبلی اجلاس کے دوران مارچ نکالنے مجلس کا اعلان

اسد الدین اویسی کی مجلس‘ ریاست کے مسلمانوں کو پانچ فیصد تحفظات کا مطالبہ کرنے اسمبلی کے آئندہ سرمائی اجلاس کے دوران مارچ نکالے گی۔

اورنگ آباد: اسد الدین اویسی کی مجلس‘ ریاست کے مسلمانوں کو پانچ فیصد تحفظات کا مطالبہ کرنے اسمبلی کے آئندہ سرمائی اجلاس کے دوران مارچ نکالے گی۔

اورنگ آباد سے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ایم پی اور پارٹی کے ریاستی صدر امتیاز جلیل نے ٹوئٹر پر مارچ کے منصوبہ کا پوسٹر جاری کرکے یہ اطلاع دی۔

اس میں کہا گیا کہ مجلس مہاراشٹرا مقننہ کے اجلاس کے دوران 21/ دسمبر کو ناگپور کے اندورا گراؤنڈ سے ودھان بھون تک مارچ نکالے گی۔

مسلمانوں کو پانچ فیصد تحفظات کے علاوہ مجلس نے وقف اراضیات سے ناجائز قبضوں کو برخاست کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اس نے کہا کہ مولانا آزاد اقلیتی فینانشل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کو1000کروڑ کی سبسیڈی کی فراہمی، سلم آبادی کے مکینوں کو اس زمین کی ملکیت عطا کرنا، ہینڈلوم اور پاور لوم ورکرس کی مالی امداد، کچھ دیگر مطالبات ہیں جنہیں پارٹی مارچ کے دوران اٹھائے گی

۔ مقننہ کا سرمائی اجلاس مہاراشٹرا کے دوسرے دارالحکومت ناگپور میں 19/ دسمبر سے شروع ہورہا ہے۔

a3w
a3w