اسپین میں یکم ستمبر سے ٹرین کا سفر مفت
یورپی ملک اسپین میں حکومت نے مہنگائی کی شرح میں اضافہ کے باعث سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کو پہلے ہی 50 فیصد کم کردیا ہے مگر اب متعدد ٹرینوں میں مفت سفر کی سہولت متعارف کرائی جارہی ہے۔
میڈرڈ: دنیا بھر میں ٹرین کا سفر کرنا ہو تو ٹکٹ خریدنا پڑتا ہے مگر ایک ملک میں ریل گاڑی سے مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یورپی ملک اسپین میں حکومت نے مہنگائی کی شرح میں اضافہ کے باعث سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کو پہلے ہی 50 فیصد کم کردیا ہے مگر اب متعدد ٹرینوں میں مفت سفر کی سہولت متعارف کرائی جارہی ہے۔
حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پبلک ٹرین نیٹ ورک رینفی کی متعدد ٹرینوں میں مسافر مفت سفر کرسکیں گے۔مفت سفر کی اس سہولت کا آغاز ستمبر سے ہوگا۔
اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچر نے اعلان کیا کہ ٹرینوں میں لوکل اور درمیانے فاصلے کے سفر مفت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ سہولت یکم ستمبر سے 2022 کے آخر تک عوام کو دستیاب ہوگی۔
مگر اس کی ایک شرط ہے، اس کے لیے مسافروں کو ملٹی جرنی ٹکٹ کو لینا ہوگا اور ایک بار کے سفر کے ٹکٹ یا طویل فاصلے کے سفر پر یہ سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
اسپین کی وزارت ٹرانسپورٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اس اقدام سے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے افراد کی شرح میں اضافہ ہوگا۔ویسے اسپین واحد یورپی ملک نہیں جس کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی جارہی ہے۔