جنوبی بھارت

ہجوم کے زد و کوب سے 36 سالہ شخص کی موت، 8 افراد گرفتار

کیرالا پولیس نے بہار سے تعلق رکھنے والے ایک 36 سالہ شخص کے قتل کے سلسلہ میں 8 افراد کو آج گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ راجیش مانجی کو مقامی افراد نے شدید زد و کوب کیا جس کی وجہ بتایا جاتا ہے کہ اس کی موت ہوگئی۔

مالاپورم: کیرالا پولیس نے بہار سے تعلق رکھنے والے ایک 36 سالہ شخص کے قتل کے سلسلہ میں 8 افراد کو آج گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ راجیش مانجی کو مقامی افراد نے شدید زد و کوب کیا جس کی وجہ بتایا جاتا ہے کہ اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
مسلم نوجوان کی ہلاکت، یوپی کے موضع میں کشیدگی
ذہنی طور پر معذور بیٹی کا قتل کرنے پر ایک شخص گرفتار
شرپسندوں کے حملہ میں زخمی کانگریس ورکر کی موت
وزیراعظم نے اومیش یادو کو خط لکھا
میگھالیہ میں مابعد انتخابات تشدد ایک شخص ہلاک

بتایا جاتا ہے کہ سرقہ کے شبہ میں ہجوم نے اس کو شدید زد و کوب کیا بہار سے تعلق رکھنے والے شخص کو پکڑ کر بانددیا گیا تھا پولیس نے یہ بات بتائی۔ ہجوم کے حملہ کے سلسلہ میں پولیس نے 8 مقامی افراد کو گرفتار کرلیا ہے مشتبہ لائنچنگ کے شبہ پر پولیس نے کارروائی کی۔

مالاپورم پولیس چیف سجیت داس نے میڈیا کو بتایا کہ زد وکوب کی وجہ 36 سالہ شخص ہلاک ہوگیا سارق کے شبہ پر ہجوم نے اس کو نشانہ بنایا۔ ملزمین کی جانب سے ثبوت کو مٹانے کی کوشش کی گئی لیکن حکام کو پتہ چل گیا بتایا جاتا ہے کہ ملزمین نے سی سی ٹی وی میں پائے گئے مناظر کو بھی تلف کردینے کی کوشش کی گئی۔

پولیس کے عہدیدار نے مزید بتایا ہے کہ اس تعلق سے ہم تمام امور کی جانچ پڑتال کررہے ہیں 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ایک شخص کو تحویل میں لے لیا گیا جس نے ثبوت کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ انھو ں نے یہ بھی کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ راجیش مانجی نے سرقہ کی کوشش کی جس کے بعد مقامی افراد برہم ہوگئے۔

خصوصی تحقیقاتی ٹیم کیس کی تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی ہے تاکہ حقائق کو منظر عام لایا جاسکے پولیس نے کہا کہ بہار کے رہنے والے شخص کو مردہ حالت میں دواخانہ لایا گیا۔

پولیس نے عہدیدار نے کہا کہ تمام ملزمین نے راجیش کو زد وکوب کیا اس مقصد کے لئے پلاسٹک پائپس اور اسٹکس کا استعمال کیا گیا۔

پوسٹ مارٹم کے بعد راجیش مانجی کی لاش کو رشتہ داروں کے حوالے کردیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ مکان کے سائبان سے یہ شخص گرگیا یہ واقعہ کونڈوتی میں پیش آیا جس کے بعد مقامی افراد نے سارق ہونے کا شبہ کیا۔