شمالی بھارت

عتیق کی بیوی اور اشرف کے برادر نسبتی کی گرفتاری کی کوششوں میں تیزی

اترپردیش پولیس اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے شائستہ پروین مہلوک گینگسٹرس سے سیاستداں بن جانے والے عتیق احمد کی بیوہ اور برادر نسبتی کو گرفتار کرنے کی کوششوں میں تیزی پیدا کردی ہے۔

پریاگ راج: اترپردیش پولیس اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے شائستہ پروین مہلوک گینگسٹرس سے سیاستداں بن جانے والے عتیق احمد کی بیوہ اور برادر نسبتی کو گرفتار کرنے کی کوششوں میں تیزی پیدا کردی ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں چین چھیننے کی وارداتوں میں یو پی کے 2مجرم ملوث
بار اینڈ پب پر دھاوا، 30 افراد گرفتار
اسد احمد کے انکاؤنٹر کی تحقیقات کے لئے ایک اور عدالتی کمیشن

عتیق کو 15 اپریل کے دن گولی مارکر ہلاک کردیاگیا تھا۔ پولیس ٹیمیں پریاگ راج کے دیہاتوں میں اور پڑوسی کوشمبھی علاقہ میں امکانی مقامات پر ان کو تلاش کررہی ہے جن میں ان کے رشتہ داروں کے مکانات ہیں۔

پولیس عہدیداروں کو یقین ہے کہ عتیق اور ان کے چھوٹے بھائی اشرف کا قتل اور عتیق کے فرزند اسد احمد کی موت جو ایس ٹی ایف نے جھانسی میں 13 اپریل کو انکاونٹر میں کی تھی۔

شائستہ ہنوز واحد خاتون ہے جو 24 فروری کو قانون داں امیش پال اور ان کے دو پولیس گارڈس کے قتل کے منصوبہ پر روشنی ڈال سکتے ہیں۔ جبکہ ایک ملزم اومیش پال قتل کیس میں وہ ملوث ہے۔ شائستہ 24 فروری سے مفرور ہے جب قتل ہوا تھا۔

اس کے سرپر 50 ہزار روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔ شائستہ نے اپنے فرزند کی تدفین کے موقع پر شرکت نہیں کی تھی جو 15 اپریل کو ہوئی تھی اور ساتھ میں اس کے شوہر اور برادر نسبتی کا بھی قتل ہوا تھا۔

یہ تدفین کساری مساری قبرستان میں 16 اپریل کو عمل میں آئی۔ سینئر پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

گذشتہ 48 گھنٹوں میں دھاوے ڈالے جارہے ہیں اور شائستہ پروین کی تلاش جاری ہے۔ شائستہ کے والد محمد ہارون کے مکان کی بھی تلاشی کساری مساری علاقہ میں لی گئی۔

a3w
a3w