شمالی بھارت
امریندر سنگھ‘ آئندہ ہفتہ بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے
کپتان امریندر سنگھ نے چیف منسٹری سے ہٹائے جانے پر گزشتہ برس کانگریس چھوڑدی تھی اور اپنی پارٹی پنجاب لوک کانگریس بنالی تھی۔ وہ دہلی میں پارٹی صدر جے پی نڈا اور دیگر قائدین کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوں گے۔
چندی گڑھ: سابق چیف منسٹر اور پنجاب لوک کانگریس کے صدر امریندر سنگھ‘ آئندہ ہفتہ بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے۔ پارٹی ترجمان نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔ وہ اپنی پارٹی کو بی جے پی میں ضم کردیں گے۔