تلنگانہ
انتخابی مہم کیلئے بی آر ایس کو یوپی کے سابق چیف منسٹر اکھلیش یادو کا تحفہ
اتر پردیش کے سابق چیف منسٹر اکھلیش یادو نے سیاسی دوستی کی ایک بہترین مثال آج اس وقت پیش کی جب انہوں نے تلنگانہ میں انتخابی مہم چلانے کے لئے بی آر یس سربراہ کے چندرا شیکھر راو کو لگژری بس کا تحفہ دیا۔
حیدرآباد: اتر پردیش کے سابق چیف منسٹر اکھلیش یادو نے سیاسی دوستی کی ایک بہترین مثال آج اس وقت پیش کی جب انہوں نے تلنگانہ میں انتخابی مہم چلانے کے لئے بی آر یس سربراہ کے چندرا شیکھر راو کو لگژری بس کا تحفہ دیا۔
اس بس کو اتر پردیش سے حیدرآباد کیلئے روانہ کر دیا گیا۔
اتر پردیش کے سابق چیف منسٹر اکھلیش یادو جو سماج وادی پارٹی کے سربراہ بھی ہیں، نے کے سی آر کو خیر سگالی کے طور پر عصری سہولتوں سے آراستہ ایک لگژری بس روانہ کی ہے۔
اس شاندار تحفے کا مقصد کے سی آر کی انتخابی مہم کو سپورٹ کرنا ہے، جس کا باضابطہ طور پر آج حسن آباد سے آغازہوا۔
کے سی آر شاندار عصری تقاضوں سے لیس بس کو اسمبلی حلقوں میں بی آر یس کی انتخابی مہم میں استعمال کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔