چین کے صدر، برکس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے
چین کے صدر شی جن پنگ 6-7 جولائی کو برازیل میں ہونے والے 17ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ اخبار نے چہارشنبہ کے دن ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ 6-7 جولائی کو برازیل میں ہونے والے 17ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ اخبار نے چہارشنبہ کے دن ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ چینی وفد کی قیادت وزیر اعظم لی کی چیانگ کر سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صدر جن پنگ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقد ہونے والے 17ویں سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
چین کے اعلیٰ رہنما نے برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا سے ایک سال سے بھی کم عرصے میں دو مرتبہ ملاقات کی ہے۔غور طلب ہے کہ اس سال 6-7 جولائی کو برکس سربراہی اجلاس برازیل کی صدارت میں ریو ڈی جنیرو میں منعقد ہوگا۔
اس مرتبہ برکس کا تھیم گلوبل ساؤتھ ہے۔ اس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان تجارت کو آسان بنانے کے لیے پیمنٹ گیٹ ویز کی ترقی کا ہدف رکھا گیا ہے۔
برکس تنظیم کا اجلاس سال 2024 میں روس کی صدارت میں منعقد ہوا تھا۔ برکس میں اس وقت 10 رکن ممالک ہیں جن میں برازیل، روس، ہندوستان، چین، جنوبی افریقہ، مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔