انٹرمیڈیٹ کے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کا جون میں انعقاد
سکریٹری تلنگانہ بورڈآف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن تلنگانہ کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق 12تا20 جون ریاست میں انٹرمیڈیٹ پبلک اڈوانسڈسپلیمنٹری امتحانات کا انعقادعمل میں آئے گا۔
حیدرآباد: سکریٹری تلنگانہ بورڈآف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن تلنگانہ کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق 12تا20 جون ریاست میں انٹرمیڈیٹ پبلک اڈوانسڈسپلیمنٹری امتحانات کا انعقادعمل میں آئے گا۔
صبح9 تا دوپہر 12بجے تک سال اول اور دوپہر 2:30 بجے تاشام 5:30 بجے تک سال دوم کے امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے ہال ٹکٹس بورڈ کی ویب سائٹ tsbie.cgg.gov.in سے ڈاؤن لوڈکئے جاسکتے ہیں۔
کالج پرنسپلس اپنے کالج لاگ ان سے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے طلباء میں تقسیم کرسکتے ہیں۔ طلباء کو ہال ٹکٹ پرچسپاں تصویر‘ نام‘ دستخط‘میڈیم‘مضامین کے درست ہونے کے متعلق جانچ کرلینے کا مشورہ دیاگیا ہے۔
اگر کسی قسم کی غلطی نظرآئے توکالج پرنسپل یا ڈسڑکٹ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن آفیسرسے رابط کرتے ہوئے غلطی کودرست کیاجاسکتاہے۔
امتحانی مراکز پر تعینات چیف سپرنٹنڈنٹس کوڈاؤن لوڈ کردہ ہال ٹکٹس کے حامل طلباء کوامتحان میں شرکت کرنے کی اجازت دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اطلاع میں بتایا گیا کہ ریاست بھر میں اڈوانسڈانٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات کے لئے جملہ 933 امتحانی مراکز قائم کئے گئے جہاں جملہ 4,12,325 طلباء جن میں سال اول کے 2,70,583 اور سال دوم کے 1,41,742 طلباء شرکت کریں گے۔