تعلیم و روزگار

انٹر سال اول کے ریاضی، زوالوجی اور ہسٹری امتحانات کا پرامن انعقاد

تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ کی جانب سے انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات کے تحت فرسٹ ائیر کے لئے آج ریاضی، زوالوجی، اور ہسٹری مضامین کیلئے امتحانات منعقد کئے گئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ کی جانب سے انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات کے تحت فرسٹ ائیر کے لئے آج ریاضی، زوالوجی، اور ہسٹری مضامین کیلئے امتحانات منعقد کئے گئے۔

متعلقہ خبریں
یو جی نیٹ۔24 کیلئے درخواستوں کے ادخال کا آغاز
انٹر میڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات کا24مئی سے آغاز
نرمل میں پیر کو سائنس، میتھس، انوائرنمنٹل اور انسپائر ایگزیبیشن کا آغاز
امتحان کی تیاری کیسے کریں، کیسے لکھیں؟ الخیر سوسائٹی کی جانب سے لکچر
انٹرسال اول و دوم کی امتحانی فیس کا شیڈول جاری

جملہ 4,09,587 طلباء کو امتحان میں شرکت کرنا تھا۔ 3,93,854 طلباء نے امتحان تحریر کیا۔15,733 طلباء امتحان سے غیر حاضر رہے۔

غیر حاضر طلباء کا فیصد3.8 رہا۔ جملہ7 طلباء جن کا تعلق ضلع آصف آبادسے2، کریم نگرسے 2 محبوب نگرسے2 اور نلگنڈہ سے ایک تھا۔

کو نقل نویسی کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ امتحانی مراکز پر نظر رکھنے کیلئے بورڈ کی جانب سے سدی پیٹ، یادادری بھونگیر، ہنمکنڈہ، کھمم، ونپرتی، ناگر کرنول اور حیدرآباد کیلئے مبصرین کی ٹیم روانہ کی گئی تھی۔

ساری ریاست میں امتحانات کا پرامن انعقاد کیا گیا۔کہیں سے بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ہے۔