دہلی

آدھار۔ پان لنکنگ میں 6 ماہ کی توسیع کی جائے: ادھیر رنجن

ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ بیشتر ہندوستانی‘ ملک کے دوردراز کونوں میں رہتے ہیں جہاں انٹرنیٹ کی سہولت شاید ہی دستیاب ہے۔ آدھار پان لنکنگ 31 مارچ 2022سے قبل مفت تھی۔ یکم اپریل 2022 سے 500 روپے لئے جانے لگے اور یکم جولائی 2022سے اسے بڑھاکر ایک ہزار روپے کردیا گیا۔

نئی دہلی: کانگریس قائد لوک سبھا ادھیر رنجن چودھری نے منگل کے دن وزیراعظم نریندر مودی کو لکھا کہ پان کارڈ کو آدھار سے لنک کرنے کی تاریخ میں 6 ماہ کی توسیع کی جائے اور ایک ہزار روپے کی فیس ختم کردی جائے۔

متعلقہ خبریں
نیٹ امتحان پر برہمی کی گونج پارلیمنٹ میں سنائی دے گی: کانگریس
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
یوپی میں کانگریس’شکریہ یاترا’ نکالے گی

 انہوں نے محکمہ ریونیو کے اعلامیہ کا حوالہ دیا جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک ہزار روپے ادا کرتے ہوئے 31  مارچ تک آدھار کو پان سے آن لائن لنک کرالیں ورنہ پان غیرکارکرد ہوجائے گا۔ ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ بیشتر ہندوستانی‘ ملک کے دوردراز کونوں میں رہتے ہیں جہاں انٹرنیٹ کی سہولت شاید ہی دستیاب ہے۔

آدھار پان لنکنگ 31 مارچ 2022سے قبل مفت تھی۔ یکم اپریل 2022 سے 500 روپے لئے جانے لگے اور یکم جولائی 2022سے اسے بڑھاکر ایک ہزار روپے کردیا گیا۔

a3w
a3w