دہلیسوشیل میڈیا

انڈیا گیٹ کو ”بھارت ماتادوار“ سے موسوم کیا جائے:جمال صدیقی (ویڈیو)

صدر بی جے پی اقلیتی مورچہ جمال صدیقی نے وزیراعطم نریندرمودی کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے انڈیا گیٹ کے نام کو بدل کر ”بھارت ماتا دوار“ رکھنے پر زور دیا۔

نئی دہلی: صدر بی جے پی اقلیتی مورچہ جمال صدیقی نے وزیراعطم نریندرمودی کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے انڈیا گیٹ کے نام کو بدل کر ”بھارت ماتا دوار“ رکھنے پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں
پارلیمنٹ دراندازی کے ملزمین کو انڈیا گیٹ لے جایا گیا

جمال صدیقی نے اپنے مکتوب میں کہا کہ مودی کی زیرقیادت حکومت نے غلامی کے داغ مٹاتے ہوئے ملک کو خوش کیا ہے اس طرح انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس حکومت نے ان زخموں کو مندل کرنے کیلئے کام کیا جو ”مغل حملہ آوروں“ اور ”برطانوی لیٹروں“ نے دئیے تھے۔

جمال صدیقی نے کہا کہ انڈیا گیٹ کا نام بدل کر بھارت ماتا دوار رکھ دینا اُن ہزاروں حب الوطن شخصیتوں کو حقیقی خراج ہوگا جنہوں نے عظیم ترین قربانی دی تھی اور جن کے نام اس کے اسٹرکچر پر کندہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے اورنگ زیب سے موسوم سڑک کا نام اے پی جے کلام روڈ رکھا اور اُس چھتری پر جہاں کنگ جارج پنجم کا مجسمہ تھا سبھاش چندربوس کا مجسمہ نصب کیا۔

برطانوی بادشاہ کا مجسمہ 1968 میں ہٹادیا گیا تھا اور چھتری خالی تھی۔ راج پتھ کا نام بدل کر ہندوستانی تہذیب و ثقافت کے مطابق کرتویہ پتھ رکھا گیا۔ اس رجحان میں انڈیا گیٹ کو بھارت ماتا دوار نام دیا جاسکتا ہے۔