مہاراشٹرا

مہاراشٹرا: رائے گڑھ ضلع میں مٹی کے تودے گرنے سے 15 افراد ہلاک

جائے حادثہ پر این ڈی آر ایف کی ٹیم بچاؤ اور راحتی کام کے لیے پہنچ چکی ہے، بتایاجاتا ہے کہ گاؤں کے 50 مکانات میں سے 17تودوں کے نیچے دب کر مکمل طورپر تباہ ہوگئے ہیں۔

ممبئی: مہاراشٹرا میں ممبئی کے پڑوسی ضلع رائے گڑھ میں مٹی کے تودے گرنے سے 15 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، اس حادثہ کے لیےایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا جبکہ وزیراعلی شندے جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو فی کس پانچ لاکھ روپے عبوری راحت دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مادھوی لتا کو شیوسینا شنڈے گروپ کی تائید
سلمان خان کو چیف منسٹر شنڈے کا فون
راؤت نے قتل کے ملزم کے ساتھ شنڈے کے لڑکے کی تصویر شیئر کی
”مجرا کرنے گئے تھے:“ ملاقات پر سنجے راؤت کا طنز
شنڈے گروپ کے بعض ارکان کا اُدھو ٹھاکرے سے ربط

جائے حادثہ پر این ڈی آر ایف کی ٹیم بچاؤ اور راحتی کام کے لیے پہنچ چکی ہے، بتایاجاتا ہے کہ گاؤں کے 50 مکانات میں سے 17تودوں کے نیچے دب کر مکمل طورپر تباہ ہوگئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ رات 11 بجے کے قریب ہوئی۔ 19 جولائی کو مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں،اس وقت کم از کم 100 افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ رہا۔

حالانکہ این ڈی آر ایف کے اہلکار جمعرات، 20 جولائی 2023 کو مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع کے ارشل واڑی گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد بچاؤ کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

و،یراعلی ایکناتھ شندے نے کہا کہ مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے، ایک عہدیدار نے جمعرات کو ۔بتایا کہ اب تک 15 افراد حادثہ کا شکار ہوگئے۔