حیدرآباد

تلنگانہ کی اسکیمات پر ملک کی کئی ریاستیں عمل کررہی ہیں: ہریش راؤ

وزراء ہریش راؤ اور ٹی سرینواس یادو نے وویکانند کمیونٹی ہال، امیر پیٹ، حیدرآباد میں آئی کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر ہریش نے کہا کہ کئی ریاستیں اور مرکز ہماری اسکیموں پر عمل کررہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا کہ حکومت کا مقصد ہر فردکی آنکھوں کا معائنہ کروانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی مرضی کے مطابق آئی کیمپس لگانے کیلئے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں
کنٹراکٹ کے 19 یونانی میڈیکل آفیسرس کوحکومت نے مستقل کردیا
عوام کی آنکھوں کی حفاظت میں حکومت کا ناقابل تسخیر ریکارڈ
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

 آنکھوں کی روشنی پروگرام کے دوسرے مرحلہ کی دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے ستائش کی ہے۔ وزراء ہریش راؤ اور ٹی سرینواس یادو نے وویکانند کمیونٹی ہال، امیر پیٹ، حیدرآباد میں آئی کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر ہریش نے کہا کہ کئی ریاستیں اور مرکز ہماری اسکیموں پر عمل کررہا ہے۔

 پنجاب اور دہلی میں آنکھوں کی روشنی پروگرام کا آغا زتلنگانہ کے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں 16,533 مراکز میں آنکھوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے 1500 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ہر ٹیم میں 8 اہلکار ہوں گے۔

ہم نے سو دنوں میں ڈیڑھ لاکھ افراد کے معائنے کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ ضرورت مندوں کو عینکیں اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔ ٹیمیں جی ایچ ایم سی، گیٹڈ کمیونٹیز اور اپارٹمنٹس کو بھیجی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو کامیاب بناناجائے۔