اکھلیش اپنے خاندان کو نہیں سنبھال سکے تو ہمیں کیا سنبھالیں گے: راج بھر
راج بھر نے اتوار کو پارٹی کے یوا مورچہ کے کارکنوں کی میٹنگ سے خطاب کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ تنہا کوئی پارٹی حکومت نہیں بنا سکتی ہے۔ ہم کو بھی کہیں نہیں اتحاد کرنا ہے۔ پارٹی لیڈروں اور اراکین سے رائے لیں گے۔
جونپور: سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی(ایس بی ایس پی)صدر اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی)اتحاد ٹوٹ چکا ہے۔ اکھلیش یادو اپنے چچا شیوپال اور بھابھی اپرنا یادو تک کو نہیں سنبھال پائے۔ اکھلیش اگر اپنے کنبے کو نہیں سنبھال پارہے ہیں تو ہمیں کہاں سے سنبھالیں گے۔ وہ اپنے سامنے کسی کی نہیں سنتے ہیں۔
راج بھر نے اتوار کو پارٹی کے یوا مورچہ کے کارکنوں کی میٹنگ سے خطاب کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ تنہا کوئی پارٹی حکومت نہیں بنا سکتی ہے۔ ہم کو بھی کہیں نہیں اتحاد کرنا ہے۔ پارٹی لیڈروں اور اراکین سے رائے لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ پارٹی کے لیڈروں کی رائے اور ان کو ذاتی طور سے لگتا ہے کہ بی ایس پی سے بات کرنی چاہئے۔ اعظم گڑھ ضمنی الیکشن میں بی ایس پی نے اچھا مظاہرہ کیا ہے۔ مایاوتی اکھلیش یادو سے زیادہ علاقے میں رہتی ہیں۔ الیکشن میں اکھلیش یادو ٹکٹ دینے میں بھی بھید بھاؤ کرتے تھے۔ صبح سے لے کر شام تک الگ الگ لوگوں کو ٹکٹ دیا کرتے تھے۔
نشاد پارٹی کے صدر ڈاکٹر سنجے نشاد کی طرف سے این ڈی آے میں شمولیت کی بات پر اوم پرکاش راج بھر نے تلخ طنز کسا اور کہا کہ سنجے نشاد بی جے پی کے مالک نہیں ہیں۔ راج بھر نے کہا کہ یوپی میں ایے سی کی سیاست کی ہوا کراب ہوگئی ہے۔ اے سی آرام کرنے کے لئے بنائی گئی تھی۔ لیکن یوپی میں کچھ لیڈروں کو اے سی کی راس آگئی ہے۔
خود کو ملی وائی کیٹیگری کی سیکورٹی کے بارے میں کہا’میرے اوپر حملہ ہوا تھا۔ نومقدمے اعظم گڑھ، غازی پور، لکھنؤ میں لکھے گئے ہیں جن لوگوں نے الیکشن کے دوران میرے اوپر حملہ کیا تھا وہ پکڑے گئے تب سے سیکورٹی ملی ہے۔