انٹرٹینمنٹسوشیل میڈیا

سوشل میڈیا تنگ نظری سے چلتا ہے: شاہ رخ

بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان نے آج سوشل میڈیا کے زہریلے ہونے اور کینسل کلچر پر تنقید کی۔ انہوں نے مثبت سوچ اپنانے کی اپیل کی۔

کولکتہ: بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان نے آج سوشل میڈیا کے زہریلے ہونے اور کینسل کلچر پر تنقید کی۔ انہوں نے مثبت سوچ اپنانے کی اپیل کی۔

ان کی آنے والی فلم پٹھان کے خلاف جاری احتجاج کے درمیان یہ تبصرہ اہمیت کا حامل ہے۔

شاہ رخ خان نے 28 ویں کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول (کے آئی ایف ایف) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”ہمارے زمانہ کے اجتماعی بیانیہ کی صورت گری سوشل میڈیا کرتا ہے، اِس عقیدہ کے برعکس کہ سوشل میڈیا سینما کو منفی انداز میں متاثرکرے گا، میرا ماننا ہے کہ سینما کو اب اور بھی اہم کردار نبھانا ہے۔

سوشل میڈیا اکثر مخصوص تنگ نظری سے چلتا ہے جو انسانی فطرت کو اس کی بنیادی نفس تک محدود کردیتا ہے۔ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ منفیت سوشل میڈیا کے استعمال میں اضافہ کرتی ہے اور اس طرح اس کی تجارتی قدر میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔