حیدرآباد

حیدرآباد: الکٹرک بائیک میں اچانک آگ لگ گئی

شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ قطب اللہ پور میں الکٹرک بائیک میں اچانک آگ لگ گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ قطب اللہ پور میں الکٹرک بائیک میں اچانک آگ لگ گئی۔

متعلقہ خبریں
غوث نگر ہائی اسکول میں یومِ آزادی کے دس روزہ جشن کا شاندار اختتام
تحریک آزادی ہند کے رہنماؤں سے طلباء کو واقف کروانا وقت کا تقاضہ، چنچل گوڑہ جونیئر کالج میں جشن آزادی تقریب
اشرف المدارس میں جشن یوم آزادی تقریب
مدینہ اسکولز میں یومِ آزادی 2025 ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
محبوب نگر میں یومِ آزادی تقریب، اردو آفیسر ڈاکٹر منیب آفاق کو ایوارڈ

اس آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ یہ بائیک میڈیکل شاپ کے سامنے کھڑی تھی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی کی بیٹری چارج کی جارہی تھی۔

اس واقعہ میں گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی، آگ دیکھتے ہی دیکھتے قریب میں واقع میڈیکل شاپ تک پھیل گئی جس کے نتیجہ میں دکان کا اگلا حصہ جزوی طور پر جل گیا۔

اس واقعہ کے نتیجہ میں علاقہ میں ٹریفک جام ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔