شبھانشو شکلا، خلائی مشن پر روانہ
ہندوستانی خلاباز شبھانشو شکلا نے چہارشنبہ کے دن ایکسیوم اسپیس کے کمرشیل مشن کا حصہ بن کر خلائی سفر شروع کرتے ہوئے تاریخ رقم کی۔ شکلا کی پیدائش لکھنو کی ہے۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) ہندوستانی خلاباز شبھانشو شکلا نے چہارشنبہ کے دن ایکسیوم اسپیس کے کمرشیل مشن کا حصہ بن کر خلائی سفر شروع کرتے ہوئے تاریخ رقم کی۔ شکلا کی پیدائش لکھنو کی ہے۔
انہوں نے لکھنو کے سٹی مانٹیسری اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ وہ راکیش شرما کے 8 روز مدار میں گزارنے کے 41 برس بعد بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن سے خلا میں روانہ ہونے والے پہلے ہندوستانی بن گئے۔وہ جمعرات کو ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 4:30 بجے کے آس پاس خلا میں پہنچیں گے۔
آج فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس اسٹیشن سے دوپہر میں ان کی روانگی عمل میں آئی۔ ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق دوپہر 12:01 بجے ایکسیوم 4 مشن خلا میں روانہ ہوا۔ قبل ازیں اس کی روانگی میں کافی تاخیر ہوئی تھی۔ لکھنو میں شکلا نے ماں باپ نے تاریخی لانچ مشن کا مشاہدہ کیا۔
شکلا کے ساتھ دیگر 3 خلاباز بھی روانہ ہوئے ہیں۔ ان میں 2 کا تعلق پولینڈ سے اور ایک کا تعلق ہنگری سے ہے۔ اس طرح یہ 3 ممالک کا مشن ہے۔ مشن کمانڈر پیگی وٹسن‘ پولینڈ کے رہنے والے ہیں۔