حیدرآباد

ایم آئی ایم پر اظہر الدین کی تنقید

محمد اظہر الدین نے آج یہاں مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت جو کہ مسلم اُمیدواروں کو شکست دینے کے لئے سرگرم ہیں، اپنے عزائم سے مکمل طور پر بے نقاب ہوگئی ہے۔

حیدر آباد: کانگریس کے قائد اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے آج یہاں مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت جو کہ مسلم اُمیدواروں کو شکست دینے کے لئے سرگرم ہیں، اپنے عزائم سے مکمل طور پر بے نقاب ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
الکٹورل بانڈس سے متعلق سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ: شجاعت علی صوفی
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم

اظہر الدین جو کہ حیدر آباد کے حلقہ جوبلی ہلز سے کانگریس کے اُمیدوار ہیں، ایم آئی ایم پر الزام عائد کیا کہ وہ مسلم اُمیدواروں کو شکست دینے کی کوشش میں سرگرم ہیں۔ اس میں خوشی محسوس کرتی ہے۔

انتخابی سرگرمیوں کے دوران ایم آئی ایم مکمل طور پر بے نقاب ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم اُمیدوار کے خلاف دوسرے مسلم اُمیدوار کو کھڑا کیا گیا ہے تاکہ شکست دی جاسکے جس سے ایم آئی ایم کے عزائم کا اظہار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم آئی ایم نے اُن کے خلاف اپنے کارپوریٹر محمد راشد فراز الدین کو اُمیدوار بنایا ہے۔ اظہر الدین جو کہ تلنگانہ کانگریس کے کارگزار صدر ہے نے کہا کہ ایم آئی ایم کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے بلند بانگ دعوے کئے جاتے ہیں لیکن عملی طور پر کوئی اقدامات نہیں کئے جاتے۔

انہوں نے ایم آئی ایم سے اقلیتوں کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے استفسار کیا اور الزام عائد کیا کہ ایم آئی ایم کے قائدین اپنی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے ہیں۔