ایشیاء

فواد چودھری کو ضمانت منظور

پاکستان کی ایک عدالت نے چہارشنبہ کے دن سابق وزیر اطلاعات و سینئر پاکستان تحریک ِ انصاف(پی ٹی آئی) قائد فواد چودھری کو غداری کے کیس میں ضمانت منظور کی اور ان کی رہائی کا حکم دیا۔

اسلام آباد: پاکستان کی ایک عدالت نے چہارشنبہ کے دن سابق وزیر اطلاعات و سینئر پاکستان تحریک ِ انصاف(پی ٹی آئی) قائد فواد چودھری کو غداری کے کیس میں ضمانت منظور کی اور ان کی رہائی کا حکم دیا۔

متعلقہ خبریں
فواد چوہدری قومی احتساب بیورو کے حوالے
فواد چوہدری نے چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ پر ہندوستان کو مبارکباد دی
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری گرفتار

52 سالہ چودھری فواد حسین کو جو سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی ہیں‘ لاہور میں گزشتہ ہفتہ ان کے بنگلہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ان کے خلاف الیکشن کمیشن کے عہدیداروں اور ان کے ارکان ِ خاندان کو ”دھمکانے“ پر اسلام آباد کے کوہسار پولیس اسٹیشن میں سکریٹری الیکشن کمیشن نے شکایت درج کرائی تھی۔

جوڈیشیل مجسٹریٹ نے پیر کے دن انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا۔ چہارشنبہ کے دن ایڈیشنل سیشن جج فیضان گیلانی نے انہیں 20ہزار روپیوں کے شوریٹی بانڈ پر ضمانت منظور کی۔

جج نے کہا کہ میں اس شرط پر فواد چودھری کو ضمانت منظور کررہا ہوں کہ وہ اپنا ریمارک نہیں دُہرائیں گے۔ پی ٹی آئی قائد اپنی پارٹی کی پالیسی کو کھل کر اجاگر کرتے رہے ہیں۔ ان کی پارٹی نے ان کی گرفتاری کو سیاسی محرکہ قراردیا تھا اور ان کی رہائی کا مطالبہ کررہی تھی۔