حیدرآباد
ایٹالہ راجندر نے درگاہ حضرت انکشاف علی باباؒ پر حاضری دی
سابق وزیرنے کہا کہ ہر سال عرس کی تقاریب کا شاندار پیمانہ پر انعقاد کیا جاتا ہے۔ جنوبی ہند کے ہزاروں افراد یہاں آتے ہیں اورعقیدت کے ساتھ عرس کی تقاریب میں حصہ لیتے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر بی جے پی کے رکن اسمبلی ای راجندر نے کریم نگر ضلع کے حضور آباد حلقہ میں درگاہ حضرت انکشاف علی باباؒ (بجگیرشریف)پر حاضری دی اورعرس تقاریب میں شرکت کی۔انہوں نے اس موقع پر خصوصی دعا بھی کی۔
سابق وزیرنے کہا کہ ہر سال عرس کی تقاریب کا شاندار پیمانہ پر انعقاد کیا جاتا ہے۔ جنوبی ہند کے ہزاروں افراد یہاں آتے ہیں اورعقیدت کے ساتھ عرس کی تقاریب میں حصہ لیتے ہیں۔ اس درگاہ میں زائرین کیلئے مناسب سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
اس درگاہ کی مزید ترقی کی ضرورت ہے۔ اس سلسلہ میں وہ مساعی کریں گے۔اس موقع پر درگاہ کے ذمہ داروں کی جانب سے سابق وزیر کی شال پوشی کی گئی۔اس درگاہ پر ہندو، مسلم بڑی تعداد میں حاضری دیتے ہیں۔