حیدرآباد

حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمت میں بتدریج کمی

حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمت میں بتدریج کمی آرہی ہے، حال ہی میں ملک کے کئی حصوں میں ایک کلو ٹماٹر 300 روپے اور تلگوریاستوں میں 200 روپے تک پہنچ گیا تھا، اب باروچی خانہ کی لازمی شئے کی قیمت 30 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمت میں بتدریج کمی آرہی ہے، حال ہی میں ملک کے کئی حصوں میں ایک کلو ٹماٹر 300 روپے اور تلگوریاستوں میں 200 روپے تک پہنچ گیا تھا، اب باروچی خانہ کی لازمی شئے کی قیمت 30 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
حضرت انصار العلماءؒ کی تعلیمی و اصلاحی خدمات کو خراجِ عقیدت
تلنگانہ کے اردو صحافیوں کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز، افتتاحی اجلاس میں معزز مہمانوں کی شرکت
بچپن کی تعلیم پتھر پر لکھی تحریر کی مانند ہمیشہ باقی رہتی ہے: مولانا غیاث احمد رشادی
سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلے میں مختلف مذاہب کے بچوں کی والہانہ شرکت
ساجد معراج کو عثمانیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ہاتھوں ڈاکٹریٹ کی ڈگری

اس کی قیمت میں آئندہ چند دنوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ آندھراپردیش کے رائلسیما کے اننت پور، چتور، کرناٹک سے بڑی مقدار میں ٹماٹر آنے کی وجہ سے قیمت میں کمی آئی ہے۔

حیدرآباد کے قریب رنگا ریڈی، وقارآباد اور میدک اضلاع سے بھی ٹماٹر کی بڑی تعداد آرہی ہے جس کے نتیجہ میں ٹماٹر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

حال ہی میں اے پی کے مدن پلی کے بازار میں ٹماٹر کی قیمتوں میں زبردست کمی آئی ہے۔

پہلی قسم کے ٹماٹر کی قیمت مزید گر گئی کیونکہ تقریباً 400 ٹن ٹماٹر مارکٹ میں پہنچ گئے۔

ٹماٹر 30 تا40روپئے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہیں۔