جرائم و حادثاتحیدرآباد
بدبودار قیمہ کے باعث ’الفا ہوٹل‘ سیل، جی ایچ ایم سی عہدیداروں کی کارروائی
الفا ہوٹل کو جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے بند کروادیا، ذرائع کے بموجب دو دن قبل الفا ہوٹل، سکندرآباد میں ایک گاہک نے شکایت کی تھی کہ قیمہ بدبودار دیا گیاہے۔
حیدرآباد: الفا ہوٹل کو جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے بند کروادیا، ذرائع کے بموجب دو دن قبل الفا ہوٹل، سکندرآباد میں ایک گاہک نے شکایت کی تھی کہ قیمہ بدبودار دیا گیاہے۔
اس وقت جی ایچ ایم سی کے فوڈ ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار الفا ہوٹل پہنچ گئے تھے اور بدبودار قیمہ بھی اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ آج مذکورہ عہدیداروں نے الفا ہوٹل سیل کردیا۔
یاد رہے کہ چند دن قبل پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن کے قریب واقع مریڈین ہوٹل میں لیاقت نامی نوجوان کا قتل ہونے کے بعد مریڈین ہوٹل بند کردی گئی تھی اور آج الفا ہوٹل کو بند کردیا گیا۔
یہاں یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ ہوٹلوں اور دھابوں کے کھانے سے پرہیز کریں۔ کسی بھی ہوٹل یا دھابوں میں چکن یا مٹن تازہ دستیاب نہیں رہتا ایسے کھانے سے پرہیز کرنے کی ضرورت ہے۔