بھارت

بلاول بھٹو کے بیان کے خلاف بی جے پی ملک بھر میں کرے گی احتجاج

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہفتہ کو پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف متنازعہ بیان کے خلاف ملک بھر میں دھرنا مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا۔

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہفتہ کو پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف متنازعہ بیان کے خلاف ملک بھر میں دھرنا مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا۔

پارٹی نے جمعہ کو یہاں ایک ریلیز میں یہ اطلاع دی۔ یہ احتجاجی مظاہرے ملک کی تمام ریاستوں کی راجدھانیوں میں ہوں گے۔ بی جے پی کارکنان پاکستان اور پاکستانی وزیر خارجہ کا پتلا جلا کر ان کے شرمناک بیان کی شدید مذمت کریں گے۔

ریلیز میں کہا گیا کہ اقتدار میں رہنے کی خود غرضی کے درمیان پاکستان کی بگڑتی ہوئی معاشی حالت، پاکستان کی انتشار کی صورتحال، پاکستان کی فوج میں دوریاں، دنیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے بگڑتے تعلقات اور بڑھتے ہوئے دہشت گردی کی پرورش کرکے اسے بڑا کرنے کی پالیسی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے وزیر خارجہ نے ایسا بزدلانہ اور گھٹیا بیان دیا ہے۔ مایوس اور دیوالیہ ہو کر آپ پاکستان کے بچکانہ وزیر خارجہ سے اور کیا توقع کر سکتے ہیں۔

ریلیز میں بی جے پی نے کہا کہ ایک طرف وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان عالمی سطح پر اپنا مقام حاصل کر رہا ہے تو دوسری طرف ہر محاذ پر پاکستان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

ایک طرف ہندوستان کی خارجہ پالیسی کو ہر طرف سراہا جا رہا ہے تو دوسری طرف چھوٹے سے چھوٹا ملک بھی پاکستان کو آنکھیں دکھا رہا ہے۔ سب نے دیکھا ہے کہ روس یوکرین جنگ میں پاکستان کے طلباء ترنگے کی مدد سے بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

بی جے پی نے کہا ’’پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ہمارے وزیر اعظم مودی کے خلاف جس طرح کے نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ایسا بیان دے کر مسٹر بھٹو نے نہ صرف عوامی زندگی کے ضابطے کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ بین الاقوامی تعلقات کے ہر اصول کو بھی پامال کیا ہے۔‘‘

ریلیز میں کہا گیا ’’کیا مسٹر بھٹو کی اتنی حیثیت ہے کہ وہ ہمارے وزیر اعظم کے خلاف ایسے ریمارکس دیں؟ مسٹر بھٹو کی اس گری ہوئی حرکت نے عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کی داستان میں ایک نئے باب کا اضافہ کردیا ہے۔