تلنگانہ

بلقیس بانو عصمت ریزی مجرم کیساتھ بی جے پی قائدین کی تصویر شرمناک

بھارت راشٹرا سمیتی کے قائدین کے کویتا اور ان کے بھائی کے ٹی آر نے بلقیس بانو اجتماعی عصمت ریزی کیس کے مجرموں میں سے ایک مجرم کے ساتھ گجرات میں بی جے پی ایم ایل اے اور ایم پی کی اسٹیج شیئر کرنے پر زعفرانی جماعت کو شدید تنقید کانشانہ بنایا۔

حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی کے قائدین کے کویتا اور ان کے بھائی کے ٹی آر نے بلقیس بانو اجتماعی عصمت ریزی کیس کے مجرموں میں سے ایک مجرم کے ساتھ گجرات میں بی جے پی ایم ایل اے اور ایم پی کی اسٹیج شیئر کرنے پر زعفرانی جماعت کو شدید تنقید کانشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں
بلقیس بانو کیس کے ایک اور مجرم کی پیرول منظور
کسانوں نے بی جے پی قائدین کے پتلے نذرآتش کئے
سپریم کورٹ کاحکم طاقتور پیغام: کے کویتا
بلقیس بانو کیس، 9 اکتوبر کو سپریم کورٹ میں بحث

چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ جو بی آر ایس کے سربراہ ہیں کی دختر کویتا نے ٹوئٹر پر بی جے پی کے خلاف غم و غصہ کااظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلقیس بانو کی عصمت ریزی کے مجرمین کے ساتھ بی جے پی کے ایم پی اور ایم ایل اے کھلے عام اسٹیج شیئر کررہے ہیں جو شرمناک ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم ایسی برادری بن رہے ہیں جہاں خاتون کے خلاف گھناونے جرم کے مجرمین کے ساتھ تقریب منائی جاتی ہے اور ان مجرموں کو پلاٹ فارم فراہم کررہے ہیں جبکہ متاثرہ انصاف کے لیے چیخ رہی ہیں۔ہندوستان دیکھ رہاہے۔ کویتا نے جو تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکن ہیں‘ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

بی جے پی کے ایک ایم ایل اے اور ایم پی کی جانب سے سزا یافتہ مجرم کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے کی خبر اور تصویر پر کویتا اپنے رد عمل کااظہار کررہی تھیں۔ کویتا کے بھائی و بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے اس واقعہ پر بی جے پی کو شدید تنقید کانشانہ بنایا اور انہوں نے بی جے پی کو بلتکار جیسٹی فیکشن پارٹی سے تشبیہ دی۔

کے ٹی آر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ”امرت کال خوش آمدید“ بلتکار جسٹی فیکشن پارٹی کا اجتماعی عصمت ریزی کے مجرموں کو گلے لگانا اس پارٹی (بی جے پی) کی ذہنیت کی صحیح عکاسی ہوتی ہے۔

گجرات کے 2002 فسادات کے دوران بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت ریزی اور ان کے بچے کے قتل کے 11مجرموں میں سے ایک مجرم سائلش بھٹ کے ساتھ گجرات کے ضلع داہوء میں منعقدہ ایک سرکاری تقریب میں بی جے پی کے ایم ایل اے اور ایم پی نے اسٹیج شیئر کیاتھا۔

یہ تقریب 25مارچ کو منعقد ہوئی۔ اسٹیج پر داہود کے ایم پی جسونت سنہا بھابہور اور لمکھیڈا کے ایم ایل اے سیلش بھابہور نے مجرم سائلیش بھٹ کے ساتھ دیکھے گئے۔