حیدرآباد

بنڈی سنجے نے کالیشورم لفٹ اریگیشن پراجکٹ کے دورہ کیلئے حکومت اجازت طلب کی

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ہفتہ کے روز ہنمکنڈہ میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کالیشورم پراجکٹ، کرپشن کی علامت بن گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ بنڈی سنجے نے کالیشورم لفٹ اریگیشن پراجکٹ کے دورہ کیلئے ریاستی حکومت سے اجازت طلب کی ہے۔ سنجے نے چیف سکریٹری سومیش کمار کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے ان سے پارٹی کے30رکنی وفد کو دورہ کالیشورم پراجکٹ کی اجازت دینے کی خواہش کی ہے۔ یہ پراجکٹ دریا گوداوری پر تعمیر کیا گیا۔

 دنیا کے سب سے بڑے لفٹ اریگشن پراجکٹ کی تعمیر میں بی جے پی قائدین کے کرپشن کے الزامات کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ہفتہ کے روز ہنمکنڈہ میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کالیشورم پراجکٹ، کرپشن کی علامت بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے پراجکٹ کی تخمینی لاگت کو40ہزار کروڑ سے بڑھا کر1.40 لاکھ کروڑ روپے کردیا۔ انہوں نے ایک بار پھر یہ کہا کہ کالیشورم پراجکٹ، کے سی آر کیلئے اے ٹی ایم ہے۔ گذشتہ ماہ جولائی