جیولری شاپ میں چاقو کی نوک پر دن دھاڑے سرقہ کرنے والے 3 افراد گرفتار
کسوا جیولری شاپ کے مالک نے اپنے فرزند کو دوپہر کا کھانا کھانے کیلئے گھر بھیجا تھا۔ اس وقت ایک نامعلوم شخص ماسک لگاکر دکان پر آیا اور سونے کی چین مانگی۔ دکاندار سونے کی چین دکھارہے تھے کہ اُس نے چاقو سے دکاندار پر حملہ کردیا۔

حیدرآباد: ملک پیٹ کے اکبر باغ میں کسوا جیولری شاپ پر دن دھاڑے سرقہ کی واردات انجام دینے والے 3 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ان تینوں افراد کے پاس سے 24 لاکھ روپئے مالیت کے سونا اور چاندی کے زیورات کو ضبط کرلیا گیا۔
ملک پیٹ کے اکبر باغ علاقہ میں دن دھاڑے سرقہ کی واردات پیش آئی تھی ۔3 نامعلوم افراد نے جیولری شاپ کے مالک پر حملہ کرتے ہوئے 15تا20 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لے کر فرار ہوگئے تھے۔
ملک پیٹ اکبر باغ کی مصروف ترین روڈ پر واقع کِسوہ جیولری شاپ میں آج دن کے اوقات میں ایک نامعلوم شخص طلائی زیورات خریدنے کے بہانے داخل ہوا اور وہ جیولری کے مالک شجاع الرحمن سے بات کررہا تھا کہ اسی دوران مزید 2نامعلوم افراد نے جیولری شاپ میں داخل ہوتے ہی زیورات پر ہلہ بول دیا تھا۔
کسوا جیولری شاپ کے مالک نے اپنے فرزند کو دوپہر کا کھانا کھانے کیلئے گھر بھیجا تھا۔ اس وقت ایک نامعلوم شخص ماسک لگاکر دکان پر آیا اور سونے کی چین مانگی۔ دکاندار سونے کی چین دکھارہے تھے کہ اُس نے چاقو سے دکاندار پر حملہ کردیا۔ اسی دوران ماسک اور ہیلمٹ لگائے اور دو افراد دکان میں داخل ہوگئے۔
ملزمین چاقو کی نوک پر 150 گرام کے زیورات کا سرقہ کرکے فرار ہوگئے تھے۔ ساؤتھ ایسٹ کے ڈپٹی کمشنر ڈی سی پی جانکی نے جائے واردات کا معائنہ کیا تھا۔