حیدرآباد

بیدرسے دہلی روانگی کے دوران ایرپورٹ پر راہول کاتوقف

کرناٹک کے ضلع بیدر کے بھالکی قصبے میں انتخابی مہم مکمل کرنے کے بعد دہلی جاتے ہوئے اے آئی سی سی کے سرکردہ قائد راہول گاندھی نے شمس آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کچھ دیر کیلئے توقف کیا۔

حیدرآباد: کرناٹک کے ضلع بیدر کے بھالکی قصبے میں انتخابی مہم مکمل کرنے کے بعد دہلی جاتے ہوئے اے آئی سی سی کے سرکردہ قائد راہول گاندھی نے شمس آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کچھ دیر کیلئے توقف کیا۔

اس کی خبر ملتے ہی اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ مانک راؤ ٹھاکرے، ٹی پی سی سی صدر ریونت ریڈی، اے آئی سی سی سکریٹریز روہت چودھری، ندیم جاویدنے راہول گاندھی کاہوائی اڈہ پر استقبال کیا۔

ان کی خیریت دریافت کی اور انہوں نے تلنگانہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔