تلنگانہ

ریاست کے گرام پنچایتوں کوباوقار ایوارڈز ملنے پر چیف منسٹرکااظہارمسرت

چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤنے پیر کے روزریاست کے گرام پنچایتوں کوکئی باوقار ایوارڈزملنے پر مسرت کا اظہار کیا۔ دہلی میں آج پروموشن پنچایت ایوارڈزپر قومی کانفرنس میں ریاست کویہ قومی ایوارڈزدیئے گئے۔

حیدرآباد: چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤنے پیر کے روزریاست کے گرام پنچایتوں کوکئی باوقار ایوارڈزملنے پر مسرت کا اظہار کیا۔ دہلی میں آج پروموشن پنچایت ایوارڈزپر قومی کانفرنس میں ریاست کویہ قومی ایوارڈزدیئے گئے۔

جاری کردہ ایک بیان میں چیف منسٹرکے سی آر نے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 46 میں سے 13 ایوارڈریاست کو ملنا‘ تلنگانہ کیلئے فخرکی بات ہے۔انتہائی خوشی ومسرت کی بات یہ ہے کہ دین دیال اپادھیائے پنچایت اسٹیٹ وکاس ایوارڈز کے 9تھیم میں سے تلنگانہ کو8 ایوارڈزحاصل ہوئے ہیں۔

ان ایوارڈزکیلئے ملک بھر کے 2.5 لاکھ ولیج پنچایتوں میں سخت مسابقت تھی تاہم صرف 46 مواضعات کویہ ایوارڈز حاصل ہوئے ہیں۔تلنگانہ نے 13ایوارڈزجیتے ہیں جو اعلان کردہ ایوارڈزکا30 فیصد ہیں۔ تلنگانہ نے 13کے منجملہ ٹاپ 4 ایوارڈز حاصل کئے ہیں۔یہ ریاست کیلئے عظیم لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈزدیہی علاقوں کی ترقیاتی سرگرمیو ں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ان علاقوں میں حکومت پلے پرگتی پروگرام کورائج کررہی ہے۔چیف منسٹرنے کہاکہ اسی طرح تلنگانہ‘ ملک کیلئے رول ماڈل بن گیا ہے۔

کے چندر شیکھر راؤنے صدرجمہوریہ مرمو سے باوقار ایوارڈز حاصل کرنے پر ریاستی وزیر پنچایت راج ای دیاکرراؤ‘سکریٹری سندیپ کمار سلطانیہ‘ کمشنر پنچایت راج ہنمنت راؤ‘ متعلقہ گاؤں کے سرپنچوں‘ایم پی پیز‘ضلع پریشد کے صدورنشین اورمحکمہ پنچایت راج کے عہدیداروں کو مبارکباد دی۔