تلنگانہ

بی آر ایس کو ٹی آر ایس سے موسوم کرنے کا امکان

سابق ریا ستی وزیر ایرابیلی دیاکر راؤ نے کہا کہ بی آر ایس کو دوبارہ ٹی آر ایس سے موسوم کئے جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہاکہ نام کی یہ تبدیلی لوک سبھا انتخابات کے بعد کی جائے گی۔

حیدرآباد: سابق ریا ستی وزیر ایرابیلی دیاکر راؤ نے کہا کہ بی آر ایس کو دوبارہ ٹی آر ایس سے موسوم کئے جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہاکہ نام کی یہ تبدیلی لوک سبھا انتخابات کے بعد کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
57سال کے ہر مستحق کو آسرا پنشن دیا جائے گا: ای دیا کر راؤ
کے ٹی آر کے بے مقصد انٹرویوز سے پارٹی کو شکست
تلنگانہ اسمبلی انتخابات: بی جے پی امیدواروں کے ناموں کا آئندہ ہفتہ اعلان متوقع
راج دیپ سردیسائی کے ٹوئٹ پر کے ٹی آر کا جواب

آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ای دیا کر راؤ نے کہا کانگریس حکومت ان کے خلاف سازش کر رہی ہے۔ انہیں فون ٹیا پنگ کیس میں پھنسانے اور جیل بھیجنے کی کوشش کر ر ہی ہے جس سے انکا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

دیاکر راو نے کہا وہ جیل جانے تیار ہیں لیکن پارٹی تبدیل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ضمانتوں پر عمل آواری کے بارے میں سوال کرتا ہے تو کانگریس حکومت انہیں مقدمات میں پھنسانے کی دھمکی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا پہلے بھی مجھے کسانوں کی تائید کرنے پر پولس نے تین بار مارا پیٹا تھا۔