حیدرآباد

بی آر ایس کے خلاف تیار کردہ 3 اشتہاری کاریں گاندھی بھون سے ضبط

پولیس نے بی آر ایس کے خلاف انتخابی مہم میں استعمال کے لئے تیار کی جانے والی 3 پبلسٹی کاروں کو آج رات گاندھی بھون کے احاطہ سے ضبط کرلیا۔

حیدرآباد: پولیس نے بی آر ایس کے خلاف انتخابی مہم میں استعمال کے لئے تیار کی جانے والی 3 پبلسٹی کاروں کو آج رات گاندھی بھون کے احاطہ سے ضبط کرلیا۔

متعلقہ خبریں
بلدی الیکشن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے پر ایم ایل ایز کو صدر ٹی پی سی سی کا انتباہ
اسمارٹ فونس چوری کرنے والی ٹولی بے نقاب، 31ملزمین گرفتار
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
گاندھی جی کو کے سی آر کا خراج
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے

کل سے تیار کردہ ان گلابی کاروں کے بیانٹ پر بی آر ایس حکومت کے مختلف اسکام بشمول دھرانی پورٹل اسکام‘ جی او III اسکام‘ کالیشورم اسکام‘ آوٹر رنگ روڈ اسکام‘ کوئلہ اسکام تحریر کیا گیا اور کار کا نمبر KCR 420 تحریر کیا گیا تھا اور کار پر کے سی آر کی تصویر بھی پرنٹ کی گئی ہے۔

ان پبلسٹی کاروں کو کانگریس کی انتخابی مہم کے دوران استعمال کرتے ہوئے بی آر ایس حکومت کی بدعنوانیوں کو اجاگر کرتا تھا۔

پولیس کی جانب سے 3 کاروں کی ضبطی کے خلاف کانگریس قائدین نے شدید مذمت کی اور کہا کہ اگر کاروں کو فوری واپس نہیں کیا گیا تو ریاست بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔