تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیرسیاحت جوپلی کرشناراونے مسلمانوں کیلئے دعوت افطار کی میزبانی کی

تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع کے کولاپور میں تلنگانہ کے وزیرسیاحت جوپلی کرشناراونے مسلمانوں کیلئے دعوت افطار کی میزبانی کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع کے کولاپور میں تلنگانہ کے وزیرسیاحت جوپلی کرشناراونے مسلمانوں کیلئے دعوت افطار کی میزبانی کی۔

متعلقہ خبریں
غوث نگر ہائی اسکول میں یومِ آزادی کے دس روزہ جشن کا شاندار اختتام
وزیر جوپلی کرشنا راو نے ایک شخص کو اسپتال پہنچایا
تحریک آزادی ہند کے رہنماؤں سے طلباء کو واقف کروانا وقت کا تقاضہ، چنچل گوڑہ جونیئر کالج میں جشن آزادی تقریب
اشرف المدارس میں جشن یوم آزادی تقریب
مدینہ اسکولز میں یومِ آزادی 2025 ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

اس موقع پر مقامی مسلمانوں کی جانب سے ان کو تہنیت پیش کی گئی۔وزیرموصوف نے ریاست کے تمام مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ رمضان روحانی اور مذہبی ہم آہنگی کا ذریعہ ہے۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت مسلمانوں کی بہبود کے لئے پابند عہد ہے۔

اقلیتوں کیلئے خصوصی کارپوریشن کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔ہر غریب مسلمان کو حکومت کی اسکیمات سے فائدہ پہنچایاجارہا ہے۔