تلنگانہ

تلنگانہ میں راہول گاندھی اور پرینکاگاندھی کی بس یاترا

15 سے زائد اسمبلی حلقوں میں 18 سے 21 اکتوبر تک یہ یاترا نکالی جائے گی۔ چار روزہ بس یاترا روزانہ تین سے چار حلقوں میں جاری رہے گی۔ ساتھ ہی ضلع نظام آباد میں ایک بڑا جلسہ عام منعقد کرنے کا منصوبہ تیار کیاگیا ہے۔

حیدرآباد: پی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی 18اکتوبر کو تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے کونڈاگٹو میں واقع مندر میں خصوصی پوجا کے بعد ریاست میں اپنی بس یاترا کا آغاز کریں گے۔ اس یاترا کے دوران کئی علاقوں کا احاطہ کیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
رائے بریلی کے لوگوں کو سونپ رہی ہوں اپنا بیٹا : سونیا گاندھی (ویڈیو)
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا

15 سے زائد اسمبلی حلقوں میں 18 سے 21 اکتوبر تک یہ یاترا نکالی جائے گی۔ چار روزہ بس یاترا روزانہ تین سے چار حلقوں میں جاری رہے گی۔ ساتھ ہی ضلع نظام آباد میں ایک بڑا جلسہ عام منعقد کرنے کا منصوبہ تیار کیاگیا ہے۔

کسانوں کے مسائل سمیت پارٹی اقتدار میں آنے پر کیا کرے گی اس کو عوام تک پہنچانے کے لیے منصوبے تیار کیے گئے ہیں۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی ناکامیوں کویہ دونوں اجاگر کریں گے۔ پارٹی توقع کر رہی ہے کہ بس یاترا سے یہ اشارہ ملے گا کہ تمام ریاستی لیڈران متحد ہیں۔