تلنگانہ میں بی جے پی کا برسراقتدار آنا یقینی: وجئے شانتی
وجئے شانتی نے ریاست کے عوام سے چندرشیکھرراو کوبے دخل کرنے کا مطالبہ کیا۔وجے شانتی نے کہا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ ریاستی حکومت نے تلنگانہ بی جے پی کے صدربنڈی سنجے کی یاترا کو روک دیا۔
حیدرآباد: بی جے پی لیڈر وجے شانتی نے کہا کہ دہلی شراب گھوٹالے میں ٹی آرایس کی ایم ایل سی وچیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کی دختر کویتا کا نام آنے سے تلنگانہ کی پورے ملک میں بدنامی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شراب گھوٹالہ میں کویتا کا نام سننا شرم کی بات ہے۔
ایم ایل سی کا ریاست میں بائیکاٹ کیا جائے۔انہوں نے واضح کیاکہ تلنگانہ کی ترقی صرف بی جے پی سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ اگر ریاست میں تبدیلی لانی ہے تو بی جے پی کو کامیاب کریں۔ انہوں نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو پر 5 لاکھ کروڑ کا قرض لے کر ریاست کو برباد کرنے کا الزام لگایا۔
انہوں نے ریاست کے عوام سے چندرشیکھرراو کوبے دخل کرنے کا مطالبہ کیا۔وجے شانتی نے کہا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ ریاستی حکومت نے تلنگانہ بی جے پی کے صدربنڈی سنجے کی یاترا کو روک دیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ پرامن احتجاج اور دھرنے کر رہے ہیں تو حکومت کو خوف کیوں ہے؟ انہوں نے کہاکہ چندرشکھرراو کے خاندان کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کا اقتدار میں آنا یقینی ہے۔