تلنگانہ

تلنگانہ میں راہول کی بھارت جوڑو یاترا366 کیلو میٹر کا احاطہ کرے گی

کل ہند کانگریس کمیٹی کے قائد راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا جو کنیا کماری سے کشمیر تک نکالی جائے گی، تلنگانہ میں توقع ہے کہ24 / اکتوبر کو داخل ہوگی اور یہ یاترا، ریاست میں 366کیلو میٹر کااحاطہ کرے گی۔

حیدرآباد: کل ہند کانگریس کمیٹی کے قائد راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا جو کنیا کماری سے کشمیر تک نکالی جائے گی، تلنگانہ میں توقع ہے کہ24 / اکتوبر کو داخل ہوگی اور یہ یاترا، ریاست میں 366کیلو میٹر کااحاطہ کرے گی۔

تلنگانہ میں یاترا کے کنوینر و سابق مرکزی وزیر بلرام نائک نے بتایا کہ بھارت جوڑو یاترا، ضلع محبوب نگر کے مکتھل کے مقام سے تلنگانہ میں داخل ہو گی اور یہ یاترا، ریاست میں 4 حلقہ جات لوک سبھا اور9اسمبلی حلقوں کا احاطہ کرے گی۔

راہول کی بھارت جوڑو یاترا کا قطعی میاپ (نقشہ) بہت جلد پارٹی دفتر سے جاری ہوگا۔ ریاست میں یہ یاترا 15دنوں تک جاری رہے گی۔ یاترا کے میاپ میں ردوبدل بھی ہوسکتا ہے۔

تلنگانہ پردیش کانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ 2023 کے اسمبلی الیکشن سے قبل یہ یاترا، پارٹی کیلئے استحکام کاموجب بنے گی۔