تلنگانہ

تلنگانہ میں پیر تک بارش کا امکان

حیدرآباد کے مرکز موسمیات نے آج بتایا کہ خلیج بنگال کے جنوب مغرب پر گرد آب طوفان کے زیر اثر17/ اکتوبر تک ریاست تلنگانہ میں ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے مرکز موسمیات نے آج بتایا کہ خلیج بنگال کے جنوب مغرب پر گرد آب طوفان کے زیر اثر17/ اکتوبر تک ریاست تلنگانہ میں ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے۔

مرکز موسمیات نے ابتدائی انتباہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عادل آباد، نظام آباد، جئے شنکر بھوپال پلی، ملگ، بھدرا دری کتہ گوڑم، محبوب آباد، ورنگل، جنگاؤں، یدادری بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد،میڑچل ملکاجگری، وقار آباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر اور نارائن پیٹ اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

یو این آئی کے بموجب ہوا کے کم دباو کے زیراثرشہرحیدرآباد کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔ بنجارہ ہلز، میاں پور، چندا نگر، خیریت آباد، سوماجی گوڑا، مشیرآباد، چکڑا پلی، بھولک پور، کواڑی گوڑہ، جواہر نگر،دومل گوڑا، کوکٹ پلی، حیدر نگر، آلوین کالونی، نظام پیٹ اور پرگتی نگرمیں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں 17اکتوبر تک ریاست میں ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے۔ اسی دوران نظام آباد شہر میں شدید بارش ہوئی۔ آدھے گھنٹے تک شدید بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا۔ ریلوے اسٹیشن میں گھٹنوں تک پانی داخل ہوگیا۔