مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

اسرائیلی جنگ سے پہلے میں بہت خوبصورت تھی، معصوم فلسطینی بچی کی باتوں نے کلیجہ چیرڈالا(ویڈیووائرل)

بچی نے کہا جنگ نے ہم سب کو برباد کر دیا، یہ دیکھیں میرا چہرہ کیسا ہو گیا ہے خراب، میں ایسی نہیں دِکھتی تھی میں بہت زیادہ خوب صورت تھی لیکن جنگ نے مجھے بدصورت بنا دیا ہے۔

غزہ: الجزیرہ نے ایک معصوم فلسطینی لڑکی کی ویڈیو اسٹوری شیئر کی ہے جس میں وہ بتاتی ہے کہ جنگ نے اسے بد صورت بنا دیا ہے، حالاں کہ وہ جنگ سے قبل بہت خوب صورت تھی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں سے انسان سوز سلوک کے شواہد سامنے آگئے
اسرائیلی فوج کو عالمی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ

چھوٹی فلسطینی بچی کی باتوں نے کلیجہ چیردیا اور درد مند دلوں کو رلا دیا ہے، الجزیرہ کی ویڈیو میں یہ بچی کہتی سنائی دیتی ہے ’’جنگ سے پہلے میں خوب صورت تھی، اسرائیل کی جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی دیکھنے کے بعد اس نے مجھے بدصورت بنا دیا ہے۔‘‘

غزہ اور رفح میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں غزہ کی ایک بے گھر بچی نے کہا ہے کہ وہ بہت خوب صورت تھی لیکن اس جنگ اور لاشوں نے سب کو بدصورت بنا دیا ہے۔

https://twitter.com/Kahlissee/status/1768417798345134460

بچی سے جب پوچھا گیا کہ تم جنگ کو کیسے دیکھتی ہو؟ تو اس نے کہا یہ بد صورت ہے، جب سے جنگ شروع ہوئی ہے میں بھی بدصورت ہو گئی ہوں، میں خوب صورت تھی میرا چہرہ بھی بھر بھرا تھا، میں بہت خوب صورت تھی لیکن ہم لاشوں کو دیکھ دیکھ کر بدصورت ہو گئے ہیں۔

بچی نے کہا جنگ نے ہم سب کو برباد کر دیا، یہ دیکھیں میرا چہرہ کیسا ہو گیا ہے خراب، میں ایسی نہیں دِکھتی تھی میں بہت زیادہ خوب صورت تھی لیکن جنگ نے مجھے بدصورت بنا دیا ہے۔ جب ہم غزہ میں تھے تو وہاں ہر لمحہ بم برستے تھے، وہاں سب کچھ تھا لیکن پھر ہم یہاں آئے لیکن یہاں بھی کچھ اچھا محسوس نہیں کر رہے۔

بچی نے کہا وہاں نہ بجلی نہ کچھ اور نہ ہی آٹا ہے اور نہ ہی کھانے کو کچھ اور میں کیوں واپس جاؤں میری آنٹی غزہ میں نہیں ہیں اور صہیونی فوج میرے بابا کوبھی لے گئی ہے۔