تلنگانہ

تلنگانہ میں گرج و چمک کے ساتھ آندھی کا امکان

تلنگانہ کے ملوگو، بھدرادری کوٹھا گوڈیم، کھمام، نلگونڈہ، سوریا پیٹ اور ناگرکرنول اضلاع میں اگلے 24 گھنٹے میں الگ الگ مقامات پر 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کے آثار ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ملوگو، بھدرادری کوٹھا گوڈیم، کھمام، نلگونڈہ، سوریا پیٹ اور ناگرکرنول اضلاع میں اگلے 24 گھنٹے میں الگ الگ مقامات پر 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کے آثار ہیں۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
اتھلیٹس کو گرمی سے بچانے کیلئے حکومت نے اے سی بھجوا دئیے
یو اے ای میں گرج چمک کے ساتھ شدیدبارش، سڑکوں پر پانی جمع
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

محکمہ موسمیات کی یومیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مدت کے دوران ریاست کے کریم نگر، پیڈاپلی، جئے شنکر بھوپال پلی، مہاب آباد، وارنگل، یادادری بھواناگیری، وقارآباد، سنگاریڈی اور محبوب نگر اضلاع میں الگ الگ مقامات پر گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 20 مئی کو تلنگانہ کے بھدرادری کوٹھا گوڈیم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ اضلاع میں الگ الگ مقامات پر 30 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوا ئيں چلنے کے پیش نظر گرج چمک کے ساتھ طوفان کا امکان ہے۔

اطلاعات کے مطابق کل ریاست کے جے شنکر بھوپالاپلی، مولوگو، محبوب آباد، وارنگل، ہنم کونڈہ، یادری بھووانگیری، محبوب نگر، ناگریکرنول، واناپارتھی، نارائن پیٹ اور جوگولمبا اضلاع میں الگ الگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اتوار کے روز ریاست کے رنگاریڈی، حیدرآباد، وقارآباد، محبوب نگر، ناگرکرنول، واناپارتھی، نارائن پیٹ اور جوگولمبا گڈوال اضلاع میں الگ الگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ نے پیر کے روز ریاست کے منچیریال، کریم نگر، پیڈاپلی، جے شنکر بھوپال پلی، مولوگو، بھدرادری کوٹھا گوڈیم، سوریا پیٹ، مہاب آباد، ورنگل، ہنم کونڈہ، نارائن پیٹ، جوگولمبا گڈوال اضلاع میں الگ الگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

19 سے 23 مئی تک تلنگانہ کے مختلف مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج اور چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کل ریاست کے بیشتر مقامات پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ نلگونڈہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔